لاہور میں ہنی ٹریپ کا ایک اور واقعہ سامنے آ گیا
صوبائی دارالحکومت لاہو رمیں ہنی ٹریپ کا ایک اور واقعہ سامنے آگیا۔
فائل فوٹو
لاہور: (سنو نیوز) صوبائی دارالحکومت لاہو رمیں ہنی ٹریپ کا ایک اور واقعہ سامنے آگیا۔

پولیس کے مطابق گجرپورہ پولیس نے متاثرہ شہری سید محمود الحسن کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا۔

ایف آئی آر میں شہری نے مؤقف اپنایا کہ فون کال پر خاتون نے رابطہ کیا اور پھر ملنے کے لیے پہنچ گئی، خاتون اس کو ضروری بات چیت کا کہہ کر اپنے گھر لے گئی۔

ایف آئی آر میں لکھا گیا کہ گھر پہنچتے ہی خاتون نے اپنی ساتھی خاتون اور مرد کو ایک کمرے میں بند کر دیا، کمرے میں خاتون نے زبردستی اپنے اور متاثرہ شہری کے کپڑے اتار دیے، خاتون متاثرہ شہری کے ساتھ نازیبا حرکات کرتی رہی جبکہ اس کے ساتھی ویڈیو بناتے رہے۔

یہ بھی پڑھیں: آکسفورڈ یونیورسٹی کیلئے اسکالرشپ کا اعلان، اہلیت جانیے

متاثرہ شخص نے پولیس کو بتایا کہ ملزمان نے 75 ہزار روپے نقدی اور دیگر اشیاء بھی چھین لیں، ملزمان نے کسی کو بتانے اور کارروائی کرنے پر ویڈیو وائرل کرنے کی دھمکیاں بھی دیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ متاثرہ شہری کی درخواست فوری مقدمہ درج کیا گیا، پولیس نے چند گھنٹوں میں واقعہ میں ملوث تین ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے، گرفتار ہونے والوں میں راحت، بینش اور اقراء شامل ہیں۔