خاندانی ذرائع کے مطابق لیگی ایم پی اے عرفان شفیع کھوکھر کو ہارٹ اٹیک کے باعث نجی ہسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ جانبر نہ ہو سکے اور خالق حقیقی سے جا ملے۔
مرحوم عرفان شفیع کھوکھر لاہور کے حلقہ پی پی 167 سے ن لیگ کے ٹکٹ پر رکن پنجاب اسمبلی منتخب ہوئے تھے۔
وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے پاکستان مسلم لیگ ن کے رکن پنجاب اسمبلی عرفان شفیع کھوکھر کے انتقال پر گہرے دکھ اور رنج کا اظہار کیا اور مرحوم کی بلندی درجات کی دعا کی جبکہ مرحوم کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت اور صبر جمیل کی دعا کی۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے بھی رکن پنجاب اسمبلی عرفان شفیع کھوکھر کے انتقال پر اظہار افسوس کرتے ہوئے سوگوار خاندان سے اظہارِ ہمدردی و تعزیت کیا۔
یہ بھی پڑھیں: میاں منظور وٹو قضائے الہیٰ سے انتقال کرگئے
صوبائی وزیرِ قانون رانا محمد اقبال خان نے ایم پی اے ملک عرفان شفیع کھوکھر کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ملک عرفان شفیع کھوکھر کے انتقال کی خبر سن کر دلی صدمہ ہوا، مرحوم ایک شفیق، بااخلاق اور عوامی خدمت کے جذبے سے سرشار سیاسی رہنما تھے۔
رانا محمد اقبال خان کا کہنا تھا کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جوارِ رحمت میں اعلیٰ مقام اور سوگوار خاندان کو صبرِ جمیل عطا فرمائے، غم کی اس گھڑی میں لواحقین کے دکھ میں برابر کا شریک ہوں۔