وزارت مذہبی امور نے چیئرمین رویت ہلال کمیٹی کے اعلان کے بعد ماہ رجب المرجب کے چاند کے حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس مولانا سید محمد عبدالخبیر آزاد کی زیر صدارت ہوا جب کہ زونل اور ضلعی ہلال کمیٹیوں کے اجلاس اپنے اپنے متعلقہ مقامات پر ہوئے۔
وزارت مذہبی امور کے جارہ کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق ماہ رجب المرجب 1447 ہجری کا چاند نظر آگیا ہے، یکم رجب بروز پیر 22 دسمبر کو ہو گی۔
یہ بھی پڑھیں: پی آئی اے کی جدہ سے لاہور کی پرواز حادثے سے بال بال بچ گئی
دوسری جانب 3 جنوری کو ولادت امیر المومنین علیؓ ابن ابی طالب اور 16 جنوری کو شب معراج ہو گی۔
خیال رہے کہ شب معراج اسلامی تاریخ کا وہ مقدس موقع ہے جس میں پیغمبر آخرالزماں حضور نبی کریم ﷺ کو اللہ تعالیٰ نے معجزاتی طور پر آسمانوں پر بلایا، یہ رات عبادت، دعا اور غور و فکر کے لیے انتہائی اہمیت کی حامل ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز سپارکو نے پیش گوئی کی تھی کہ رجب المرجب کا پہلا دن 22 دسمبر 2025 کو ہو گا۔