لاہور میں صفائی بل محکمہ ایکسائز وصول کریگا، نیا طریقہ کار طے
صفائی بل
لاہور میں شہریوں سے صفائی کا بل اب محکمہ ایکسائز وصول کرے گا/ فائل فوٹو
لاہور (ویب ڈیسک): لاہور میں شہریوں سے صفائی کا بل لینے کے لئے نیا طریقہ کارطے کرلیا گیا۔

صاف ستھرا پنجاب، صفائی بل اب محکمہ ایکسائز وصول کرے گا۔ 6 ماہ تک ماہانہ جبکہ جون 2026 سے سالانہ بل دینا ہوگا۔ 3 مرلے کے گھر پر ٹیکس نہیں ہوگا۔ جنوری 2026 سے ایکسائز ابتدائی طور پر ماہانہ بل وصول کرے گا، جون 2026 سے بل ماہانہ کی بجائے سالانہ وصول کیا جائیگا۔

یہ بھی پڑھیں: لاہور سمیت مختلف شہروں میں بارش کی پیشگوئی

5 مرلے سے 2کنال والا گھریلو صارف 300 سے 2 ہزار روپے صفائی بل دے گا۔کمرشل کیلئے اربن ریٹ 500 سے 2ہزارروپے مقرر کیا گیا ہے ، دیہی گھریلو صارف کو200 سے 400 روپے صفائی بل دینا ہوگا۔ دیہی کمرشل صارف 300 سے 1000 روپے تک صفائی بل دے گا۔