ذرائع محکمہ تعلیم خیبر پختونخوا کے مطابق صوبے کے میدانی علاقوں کے تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی تعطیلات یکم سے 15 جنوری 2026 تک ہوں گی جبکہ سرد ترین پہاڑی علاقوں میں موسم سرما کی تعطیلات کا دورانیہ 22 دسمبر سے 28 فروی 2026 تک ہوگا۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ محکمہ تعلیم خیبرپختونخوا کی جانب سے اگست میں تعلیمی اداروں میں تعطیلات کے بارے جاری اعلامیے میں یہ چھٹیاں پہلے ہی سے طے کی جا چکی ہیں۔
محکمہ تعلیم ذرائع کا کہنا ہے کہ اس وقت صوبے کے تمام سرکاری تعلیمی اداروں میں نوماہی امتحانات کا سلسلہ بھی جاری ہے تاہم چھٹیوں سے متعلق باضابطہ نوٹیفکیشن آج جاری کیے جانے کا قوی امکان ہے۔
ادھر محکمہ تعلیم آزادکشمیر نے بھی موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان کر دیا ، آزاد کشمیر کے گرمائی تعلیمی ادارہ جات میں 29 دسمبر سے 10 جنوری تک تعطیلات ہوں گی جبکہ سرمائی تعلیمی ادارہ جات 26 دسمبر سے 26 فروری تک تعلیمی سرگرمیاں معطل رہیں گی۔
یہ بھی پڑھیں: سی ایس ایس امتحان میں بڑی تبدیلی
یاد رہے کہ گزشتہ روز وفاق کے زیر انتظامات چلنے والے تعلیمی اداروں میں بھی موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان کر دیا گیا تھا۔
ڈائریکٹوریٹ آف ایجوکیشن نے وفاقی دارالحکومت اسلام کے تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی چھٹیوں کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے ماڈل اسکولز اور کالجز میں موسم سرما کی چھٹیوں کا آغاز 26 دسمبر سے ہو گا اور تعلیمی ادارے3 جنوری بروز ہفتہ تک بند رہیں گے جبکہ 5 جنوری 2026 بروز پیر سے دوبارہ تعلیمی سرگرمیاں شروع ہوں گی۔