محکمہ ٹرانسپورٹ کے مطابق، لاہور میں زائد کرایہ وصول کرنے کی سب سے زیادہ خلاف ورزیاں ریکارڈ کی گئیں، صوبائی دارالحکومت میں نئے جاری کردہ کرایہ نامے پر عملدرآمد نہ ہونے کی متعدد رپورٹس موصول ہوئیں۔
گزشتہ روز حکام نے لاہور میں زائد کرایہ وصول کرنے پر 24 چالان جاری کیے، کارروائی کے دوران چار گاڑیاں ضبط کی گئیں جبکہ خلاف ورزی کرنے والوں پر مجموعی طور پر23 ہزار5سو روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: خیبرپختونخوا: وزیر اعظم لیپ ٹاپ اسکیم کا آغاز
پنجاب بھر میں کی گئی کارروائیوں کے دوران 225 گاڑیوں کے چالان کیے گئے، زائد کرایہ وصول کرنے پر ٹرانسپورٹرز پر مجموعی طور پر5 لاکھ41ہزار5سو روپے جرمانہ عائد کیا گیا جبکہ سرکاری کرایہ نامے کی خلاف ورزی پر91 گاڑیاں ضبط کی گئیں۔
سیکریٹری ٹرانسپورٹ نے کہا کہ عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے زیرو ٹالرینس پالیسی پر سختی سے عمل کیا جا رہا ہے اور زائد کرایہ وصول کرنے والوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائی جاری رہے گی۔