حجاز مقدس میں عازمین حج کیلئے گھر سے گھر تک سروس ہوگی
عازمین حج
عازمین حج کو فریضہ حج کی ادائیگی کے دوران حجاز مقد س میں گھر سے گھر تک سہولیات دی جائیں گی/ فائل فوٹو
اسلام آباد (ویب ڈیسک) آئندہ سال عازمین حج کو فریضہ حج کی ادائیگی کے دوران حجاز مقد س میں گھر سے گھر تک تمام تر ضرویات اور سہولیات دی جائیں گی۔

ایئر پورٹ سے لیکر واپسی تک معاون عملہ رہنمائی کے لئے عازمین حج کے ساتھ ہوگا، عازمین حج کو مکہ اور مدینہ میں عبادات، رہائش، ٹرانسپورٹ اور بیماری کی صورت میں مدد فراہم کی جائے گی۔ حج 2026 کے لیے وزارت مذہبی امور 880 خدام الحاج کی خدمات حاصل کریگی۔

یہ بھی پڑھیں:نئے سال پر تنخواہ دار طبقے کیلئے بڑی خوشخبری

گریڈ 17،18 کے افسران خدام الحجاج کے لیے اہل ہونگے جن کیلئے عمر کی حد 45 سال ہوگی جبکہ فیلڈ معاون عملے کے لئے عمر کی حد 25 سے 45 سال مقررکی گئی ہے جس کے لئے گریڈ 11 سے 16 تک کے اہلکاراہل ہوں گے۔

معذور اور کمزور جسامت کے افراد معاونین کے لئے نا اہل ہیں، اس کے علاوہ ہائی بلڈ پریشر، شوگر اور دل کی بیماریوں میں ملوث افراد بھی معاونین کے لئے اہل نہیں ہونگے۔ تحریری ٹیسٹ میں کامیاب امیدواروں کیلئے پانچ کلومیٹر کی دوڑ بھی لازمی ہوگی۔