لاکھوں روپے مالیت کے چلغوزے چوری
Gujranwala Pine Nut Theft
فائل فوٹو
لاہور: (ویب ڈیسک) گوجرانولہ میں دن کے وقت تین چور 38 لاکھ پچاس ہزار روپے مالیت کے چلغوزے لے کر فرار ہوگئے، سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر آنے کے بعد پولیس تحقیقات میں شدت آگئی ہے۔

چند روز قبل گوجرانولہ کے ایک کاروباری مرکز سے 550 کلوگرام چلغوزے چوری ہو گئے تھے جنکی مجموعی قیمت کروڑوں روپے بتائی گئی ہے۔

سی سی ٹی وی فوٹیج میں واضح دیکھا جا سکتا ہے کی تین چور دن کے وقت واردات کر کے چھ بوریاں چلغوزے لے کر فرار ہورہے ہیں جبکہ انہیں کسی قسم کی مزاحمت کا سامنا نہیں ہوا۔

گوجرانوالہ ماڈل ٹاؤن پولیس نے متاثرہ شخص کی درخواست پر مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:فوت شدہ افراد کا شناختی کارڈ اب گھر بیٹھے منسوخ کریں

پولیس ذرائع کے مطابق سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ملزمان کی شناخت اور جلد گرفتاری کے لیے خصوصی ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔ متاثرہ شخص کا کہنا ہے کہ پولیس نے مقدمہ ساڑھے تین لاکھ کے نقصان کے طور پر درج کیا ہے تاہم اصل مالی نقصان کروڑوں روپے ہے۔

پولیس نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ اگر کسی کے پاس چوروں یا چوری شدہ چلغوزے کے بارے میں معلومات ہوں تو فوری اطلاع دیں تاکہ قیمتی مال برآمد کر کے ملزمان کو کٹہرے میں لایا جا سکے۔