شہریوں کو اب یہ سہولت گھر بیٹھے پاک آئی ڈی ایپ کے ذریعے بلا معاوضہ حاصل کی جا سکتی ہے، جس سے شہریوں کو نادرا دفاتر کے چکر لگانے کی ضرورت نہیں رہے گی۔
نادرا کے مطابق کسی بھی فوت شدہ شخص کا قومی شناختی کارڈ اس کے قریبی خونی رشتہ دار منسوخ کروا سکتے ہیں، جن میں بیٹا، بیٹی، شریکِ حیات، والدین، بہن یا بھائی شامل ہیں۔
درخواست دہندہ اپنے پاک آئی ڈی اکاؤنٹ کے ذریعے آن لائن درخواست جمع کرا سکتا ہے۔ اس کے علاوہ شہری چاہیں تو یہ عمل کسی بھی نادرا رجسٹریشن سینٹر میں جا کر بھی مکمل کر سکتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:نادرا کا شہریوں کا فیملی ڈیٹا محفوظ بنانے کیلئے اہم اقدام
نادرا حکام کا کہنا ہے کہ جب مرحوم یا مرحومہ کا شناختی کارڈ باضابطہ طور پر منسوخ کر دیا جاتا ہے تو درخواست گزار کو کینسلیشن سرٹیفکیٹ بھی جاری کیا جاتا ہے، جو مختلف قانونی اور سرکاری امور کیلئے نہایت اہم ہوتا ہے۔
ذہن نشین رہے کہ قانون کے مطابق خاندان کے افراد کی ذمہ داری ہے کہ وہ کسی بھی فوت ہونے والے شخص کا شناختی کارڈ 60 دن کے اندر منسوخ کروائیں، شناختی کارڈ کی منسوخی کیلئے یونین کونسل، میونسپل کمیٹی یا کنٹونمنٹ بورڈ کی جانب سے جاری کردہ تصدیق شدہ کمپیوٹرائزڈ ڈیتھ سرٹیفکیٹ لازمی قرار دیا گیا ہے۔ اگر وفات بیرونِ ملک ہوئی ہو تو وہاں سے جاری کردہ ڈیتھ سرٹیفکیٹ بھی قابلِ قبول ہوگا۔