2سو روپے کے پرائز بانڈ کے قرعہ اندازی کے نتائج جاری
Rs 200 Prize Bond
فائل فوٹو
(ویب ڈیسک): نیشنل سیونگز نے2سو روپے کے پرائزبانڈ قرعہ اندازی نمبر 104 کے نتائج کا اعلان کر دیا ہے جس کا پہلا انعام 7 لاکھ 50 ہزار روپے ہے۔

نیشنل سیونگز سینٹر نے 200 روپے کے پرائز بانڈ کی قرعہ اندازی نمبر 104 آج بروز پیر، 15 دسمبر2025 کو صبح 10 بجے لاہور میں منعقد کی، قرعہ اندازی شفاف اور منصفانہ طریقے سے سرکاری افسران اور عوام کی موجودگی میں کی گئی، پاکستان بھر سے ہزاروں سرمایہ کاروں نے 200 روپے کے پرائز بانڈ اسکیم کے تحت انعام جیتنے کی امید میں شرکت کی۔

200 روپے کے پرائز بانڈ کی قرعہ اندازی نمبر 104 کے تحت انعامی نمبرز اور مختلف انعامی کیٹیگریز کا اعلان کر دیا گیا ہے،اس قرعہ اندازی میں ایک خوش نصیب کو پہلا انعام 7 لاکھ 50 ہزار روپے دیا گیا جبکہ پانچ خوش نصیب افراد کو دوسرا انعام 2 لاکھ 50 ہزار روپے فی کس ملا جبکہ 2ہزار3سو 49 افراد کو تیسرا انعام 1,250 روپے فی کس دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: نئے سال پر تنخواہ دار طبقے کیلئے بڑی خوشخبری

نیشنل سیونگز ڈویژن نے قرعہ اندازی کے نتائج کو حتمی قرار دے دیا ہے اور بانڈ ہولڈرز کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنے بانڈ نمبرز کو ہندسہ بہ ہندسہ احتیاط سے چیک کریں تاکہ کسی بھی ممکنہ جیت کی تصدیق ہو سکے۔

200 روپے کے پرائزبانڈ قرعہ اندازی نمبر104 کے نتائج چیک کرنے کے لیے سرمایہ کار اپنے بانڈ نمبرز کو سرکاری طور پر جاری کردہ فہرست سے ملا سکتے ہیں، قرعہ اندازی میں کامیاب ہونے والے امیدوار تصدیق کے بعد نیشنل سیونگز کے مجاز دفاتر یا مقررہ بینکوں سے اپنی انعامی رقم وصول کر سکتے ہیں۔

واضح رہے کہ حکومتی قوانین کے مطابق انعام کی ادائیگی کے وقت ٹیکس کٹوتی بھی کی جائے گی۔