سپریم کورٹ: سماعت کیلئے آنے والا شخص انتقال کر گیا
death during court hearing
فائل فوٹو
اسلام آباد:(ویب ڈیسک) راولپنڈی کے رہائشی عابد حسین سپریم کورٹ کے باہر دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے۔

70 سالہ عابد حسین اپنے گھر کی تعمیر سے متعلق کیس کی سماعت کیلئے سپریم کورٹ آئے تھے، لیکن اچانک دل کا دورہ پڑنے کے باعث راستے میں ہی وہ چل بسے۔

عابد حسین کا کیس سپریم کورٹ میں زیر التوا تھا اور آج اس کی دوسری سماعت مقرر تھی، پہلی سماعت 11 نومبر 2025 کو ہوئی تھی، تاہم آج کی سماعت کے دوران ہونے والے واقعے کے بعد عدالت نے کارروائی ملتوی کر دی۔

یہ بھی پڑھیں:لندن ہائیکورٹ کے حکم پر عادل راجہ نے معافی مانگ لی

رپورٹس کے مطابق عابد حسین جب عدالت سے واپس جا رہے تھے تو اچانک ان کی طبی حالت خراب ہوئی،جس کے بعد انہیں فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کیا جا رہا تھا، مگر راستے میں ہی ان کی موت واقع ہو گئی۔

اس المناک واقعے سے کیس میں موجود دیگر افراد اور عدالتی عملہ بھی صدمے میں مبتلا ہو گئے۔