فیض حمید کو سزا ادارے کا اندرونی معاملہ ہے: وزیراعلیٰ سہیل آفریدی
وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی بانی پی ٹی آئی عمران خان سے اڈیالہ جیل میں ملاقات کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے/ فائل فوٹو
December, 12 2025
راولپنڈی (ویب ڈیسک): وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کا کہنا ہےکہ فیض حمید ایک ادارے کے ملازم تھے، اگر کسی معاملے پر فیض حمید کو سزا ہوئی ہے تو یہ ان کا اندرونی معاملہ ہے، جب سیاسی بات ہو گی تو اس پر بھرپور جواب دیں گے۔
بانی پی ٹی آئی عمران خان سے اڈیالہ جیل میں ملاقات کے لیے آئے وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی پاکستان اور اداروں کی مضبوطی کی بات کرتے ہیں، صاحب اختیار لوگ اگر سمجھتے ہیں تو ہمارے ساتھ مذاکرات کریں، مذاکرات کا اختیار عمران خان نے محمود اچکزئی اور راجہ ناصر عباس کو دیا ہے، محمود خان اچکزئی کے ہر فیصلے کے ساتھ کھڑے ہوں گے۔
یہ بھی پڑھیں: فیض حمید کو 14 سال قیدِ بامشقت کی سزا سنا دی گئی
انہوں نے کہا کہ ایک وزیراعلیٰ کو عدالتی احکامات کے باوجود ملنے نہیں دیا جا رہا، پرسوں بانی پی ٹی آئی کی بہنوں کے ساتھ جو ہوا وہ وزیراعلیٰ پنجاب کے احکامات پر کیا گیا، بانی پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ کو ناحق قید رکھا گیا ہے، یہ لوگ تصدیق شدہ چور ہیں، جب ہماری حکومت آئے گی تو اس کا حساب کتاب کیا جائے گا۔
ضرور پڑھیں