عالمی درجہ بندی ادارے آرٹن کیپٹل نے سال 2026 کے لیے پاسپورٹ انڈیکس جاری کر دیا جس میں ایک بار پھر مسلم ملک متحدہ عرب امارات نے سب کو پیچھے چھوڑتے ہوئے پہلا نمبر حاصل کر لیا۔ اماراتی شہری دنیا کے 179 ممالک میں بغیر ویزے کے سفر کرنے کے اہل ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی کا جلد انٹراپارٹی انتخابات کے انعقاد کا فیصلہ
فہرست میں اس بار حیران کن طور پر سنگاپور نے بڑی چھلانگ لگائی اور 30 ویں سے دوسرے نمبر پر پہنچ کر سپین کے ساتھ مشترکہ پوزیشن حاصل کر لی، جہاں کے شہری 175 ممالک میں بنا ویزا سفر کر سکتے ہیں۔
تیسرے نمبر پر 10 ممالک موجود ہیں جن کے شہریوں کو 174 ممالک میں ویزا فری سہولت حاصل ہے۔ اسی طرح درجہ بہ درجہ دیگر ممالک کا نمبر آتا ہے سب سے کمزور پاسپورٹ میں بالترتیب افغانستان، شام اور عراق ہیں جس کے بعد پاکستان کا نمبر ہے۔
فہرست میں پاکستان کمزور ترین پاسپورٹ رکھنے والا چوتھا ملک قرار پایا جو صومالیہ کے ساتھ مشترکہ طور پر 91 ویں نمبر پر موجود ہے۔ پاکستانی پاسپورٹ پر صرف 45 ممالک میں بغیر ویزا یا آن آرائیول سہولت دستیاب ہے۔
رپورٹ کے مطابق پاکستان سے کچھ بہتر کارکردگی دکھانے والے ممالک میں یمن (90)، بنگلادیش، شمالی کوریا، فلسطین (89) اور اریٹیریا(88) شامل ہیں جبکہ بھارت اس فہرست میں 69 ویں نمبر پر موجود ہے۔