پی ٹی آئی کا جلد انٹراپارٹی انتخابات کے انعقاد کا فیصلہ
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) نے جلد از جلد انٹرا پارٹی انتخابات کرانے کا فیصلہ کر لیا۔
فائل فوٹو
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) نے جلد از جلد انٹرا پارٹی انتخابات کرانے کا فیصلہ کر لیا۔

سیکرٹری جنرل پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر سلمان اکرم راجہ کی ہدایت پر پارٹی آئین کا تفصیلی جائزہ لینے کے لیے خصوصی کمیٹی قائم کر دی گئی جس کا باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق پارٹی آئین کے جائزہ کے لیے قائم سینئر و اہم رہنماؤں پر مشتمل کمیٹی میں بیرسٹر گوہر، سلمان اکرم راجہ، سابق صدر ڈاکٹر عارف علوی، حمید خان، اسد قیصر، رؤف حسن اور فردوس شمیم نقوی شامل ہیں۔

کمیٹی کو پارٹی آئین میں موجود تمام خامیوں کو دور کرنے اور اسے دیگر سیاسی جماعتوں کے آئین کے تقابلی معیار کے مطابق لانے کا ٹاسک تفویض کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی سیاسی مفاہمت کیلئے ایک قدم بڑھنے کو تیار

نوٹیفکیشن کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان کے ممکنہ اعتراضات سے بچنے اور قانونی و آئینی تقاضوں کو پورا کرنے کے لیے پارٹی آئین میں ضروری اصلاحات کو ناگزیر قرار دیا گیا ہے۔

کمیٹی کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ جلد از جلد پارٹی آئین پر اپنا کام مکمل کرے اور 10 روز کے اندر اپنی سفارشات پیش کرے جبکہ آئینی جائزہ کمیٹی کی سفارشات اس سلسلے میں اہم کردار ادا کریں گی۔

سینئر رہنماؤں پر مشتمل کمیٹی اپنی رپورٹ پیش کرنے کے بعد پارٹی آئین کو جدید خطوط پر استوار کرنے اور انٹرا پارٹی انتخابات کے نئے لائحہ عمل کے لیے بنیاد فراہم کرے گی۔ 

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.79 ▼ 0.43
🇪🇺 Euro EUR → PKR 316.99 ▼ 0.34
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 371.48 ▼ 0.98
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.83 ▼ 0.24
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.64 ▼ 0.12
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.06 ▼ 0.06
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 417,938
Gold 22K Per Tola 383,110
Gold 21K Per Tola 365,696
Gold 18K Per Tola 313,454
Silver Per Tola 5,876
Platinum Per oz (USD) 1,596 ▲ 2.5%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 320.73
Diesel HSD Per Litre 199.98
High Octane Per Litre 445.00
Kerosene Per Litre 233.71
LPG Per Kg 241.43
ضرور پڑھیں