راولپنڈی میں دفعہ 144 میں 10 دسمبر تک توسیع
Rawalpindi Section 144 news
فائل فوٹو
راولپنڈی: (ویب ڈیسک) راولپنڈی میں دفعہ 144 کو 10 دسمبر تک بڑھا دیا گیا ، جس کے تحت شہر میں جلسے، جلوس، ریلیاں، دھرنے اور لاؤڈ اسپیکر کے استعمال پر مکمل پابندی عائد رہے گی۔

مقامی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ یہ اقدام عوامی سلامتی اور امن و امان کے تحفظ کیلئے ضروری ہے۔

پابندی کے تحت احتجاج، اسلحے کی نمائش، پٹرول بم یا لاٹھیاں لے کر چلنے پر بھی مکمل روک ہے، شہر میں ڈبل سواری کی پابندی برقرار رہے گی، پولیس نے مختلف مقامات پر رکاوٹیں بھی لگائی ہیں۔

انتظامیہ کی جانب سے شہریوں اور کاروباری افراد سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ عوامی قوانین اور پابندیوں کی خلاف ورزی سے گریز کریں تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچا جا سکے۔

ذہن نشین رہے کہ راولپنڈی میں دفعہ 144 کی توسیع کا اعلان 4 دسمبر کو کیا گیا تھا، جس کے بعد انتظامیہ نے فوری طور پر سیکیورٹی اقدامات کو مزید سخت کر دیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:پنجاب پھر میں ٹرانسپورٹرز کی پہیہ جام ہڑتال

 

 

پولیس حکام نے شہر کے حساس مقامات اور عوامی جگہوں پر گشت بڑھا دیا ہے تاکہ کسی بھی قسم کی ہنگامہ آرائی یا غیر قانونی سرگرمی کو روکا جا سکے۔

واضح رہے کہ یہ پابندیاں عارضی نوعیت کی ہیں اور شہر میں امن قائم رکھنے کیلئے ضروری ہیں۔

دوسری جانب شہریوں کا کہنا ہے کہ انتظامیہ سے توقع رکھتے ہیں کہ وہ تمام حفاظتی اقدامات کو مؤثر طریقے سے نافذ کریں تاکہ عوام اور کاروباری سرگرمیاں متاثر نہ ہوں۔