شادی ہالز اور قوالی نائٹس پر پابندی؟ حکومت کا بڑا فیصلہ
Punjab wedding and qawwali night restrictions  halls rules
فائل فوٹو
لاہور: (ویب ڈیسک) پنجاب حکومت نے شادی ہالز اور دیگر تقریبات میں ون ڈش پالیسی اور لاؤڈ اسپیکر کے غیر قانونی استعمال کیخلاف سخت اقدامات کا اعلان کر دیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایات پر صوبے بھر میں کریک ڈاؤن کا آغاز کیا جائے گا تاکہ شادی تقریبات میں شور شرابے اور غیر قانونی سرگرمیوں پر قابو پایا جا سکے۔

حکام کا کہنا ہے کہ شادی ہالز اور فارم ہاؤسز میں ون ڈش اصول کی خلاف ورزی برداشت نہیں کی جائے گی، خلاف ورزی کرنے والوں کیخلاف فوری کارروائی ہوگی۔

اس کے علاوہ قوالی نائٹس اور دیگر تقریبات میں بلند آواز میں میوزک بجانے والے افراد اور اداروں کیخلاف بھی سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے تمام کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کو ہدایات جاری کی ہیں کہ وہ اپنی متعلقہ حدود میں ون ڈش پالیسی اور شور شرابے کے خاتمے کیلئے ہر ممکن اقدامات کریں۔ تمام شادی ہالز کو بھی اپنے مقررہ اوقات کار کے اندر کام کرنے کی پابندی لازمی ہوگی، کسی بھی تجاوز پر قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں:ڈگری کی تصدیق کرانیوالے طلبہ کیلئے بڑی خوشخبری

انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اس اقدام کا مقصد شادی تقریبات میں نظم و ضبط قائم کرنا اور عوام کی رہائش گاہوں میں شور شرابے کو کم کرنا ہے۔

صوبائی حکومت کی جانب سے یہ بھی کہا گیا کہ شادی ہالز اور تقریبات کے انتظامیہ کو ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ عوامی شکایات کا فوری ازالہ کریں اور قانونی تقاضوں کی مکمل پاسداری کریں۔