عابد شیر علی ڈینگی کا شکار، ہسپتال داخل
Abid Sher Ali
فائل فوٹو
لاہور: (ویب ڈیسک) فیصل آباد سے مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وزیر مملکت عابد شیر علی ڈینگی بخار کا شکار ہو گئے، جس کے بعد لاہور کے اتفاق ہسپتال میں انہیں داخل کر لیا گیا۔

لیگی رہنماؤں نے ان کی خیریت دریافت کرنے کیلئے رابطہ کیا، ڈپٹی وزیر اعظم اسحاق ڈار سمیت دیگر لیگی رہنماؤں نے فون پر عابد شیر علی کی صحت کے بارے میں معلومات حاصل کیں اور جلد صحت یابی کی دعا کی۔

عابد شیر علی کے قریبی ساتھیوں نے بتایا کہ وہ صحت کی خرابی کے باوجود آج اپنے کاغذاتِ نامزدگی جمع کرائیں گے، جو کہ سینیٹ کی خالی نشست کے ضمنی انتخابات میں حصہ لینے کیلئے ضروری ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی

سیاسی حلقوں میں اس خبر نے ہلچل مچا دی ہے اور عوامی حلقوں میں ان کی صحت کے حوالے سے تشویش پیدا کر دی ہے۔

عابد شیر علی کے علاج میں ڈاکٹروں نے خاص توجہ دی ہوئی ہے اور امید ظاہر کی جا رہی ہے کہ وہ جلد صحت یاب ہو کر اپنی سیاسی سرگرمیوں میں حصہ لیں گے۔