پاکستانی سوشل میڈیا انفلوئنسر پیاری مریم اچانک زچگی کے دوران انتقال کر گئیں۔ ان کے شوہر احسن علی نے 4 دسمبر 2025 کو انسٹاگرام پر اس افسوسناک خبر کی تصدیق کی۔
زرائع کے مطابق 26 سالہ پیاری مریم جڑواں بچوں کی ماں بننے والی تھیں۔ تاہم، زچگی کے دوران اچانک پیچیدگیوں کی وجہ سے ان کی طبیعت بگڑ گئی اور وہ بچ نہیں سکیں۔
ابتدائی اطلاعات میں بتایا گیا تھا کہ ان کے نوزائیدہ بچے بھی محفوظ نہیں رہے مگر بعد ازاں اہلِ خانہ نے سوشل میڈیا پر ایک بیان جاری کر کے تصدیق کی ہے کہ الحمد للّٰہ، دونوں ننھے بیٹے بالکل ٹھیک ہیں، مداحوں سے گزارش کی ہے کہ فرضی افواہوں سے پرہیز کریں اور مرحومہ کی مغفرت کے لیے دعائیں کریں۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور میں بسنت کب منائی جائے گی؟ تاریخ سامنے آگئی
پیاری مریم اپنی نرم گفتار، خلوص اور روزمرہ زندگی کی سادہ ویڈیوز کی وجہ سے مداحوں کی محبت کا مرکز تھیں۔ ان کی اچانک جدائی نے پورے سوشل میڈیا اور ان کے چاہنے والوں کو غمزدہ کر دیا ہے۔لاہور میں بسنت کب منائی جائے گی؟ تاریخ سامنے آگئی