اب گھر بیٹھے پاسپورٹ بنوانے کا طریقہ جانیے
محکمہ امیگریشن اینڈ پاسپورٹ
محکمہ امیگریشن اینڈ پاسپورٹ نے عوام کےلیے ای سروسز پورٹل کے ذریعے آن لائن پاسپورٹ بنانے کا طریقہ کار بتایا/ فائل فوٹو
(ویب ڈیسک) محکمہ امیگریشن اینڈ پاسپورٹ نے شہریوں کےلیے آسانی فراہم کرتے ہوئے ای سروسز پورٹل کے ذریعے آن لائن پاسپورٹ بنانے کا طریقہ کار بتا دیا۔

شہری اب لمبی لائنوں اور قطار میں لگے بغیر ای سروسز پورٹل کے ذریعے آن لائن پاسپورٹ کے لیے اپلائی کرسکتے ہیں، سوشل میڈیا کی ویڈیو پوسٹ میں محکمہ پاسپورٹ کی جانب سے شہریوں کو بتایا گیا کہ وہ آن لائن پاسپورٹ رینول کی درخواست کےلیے آفیشل ویب سائٹ www.onlinemrp.dgip.gov.pk کا وزٹ کریں۔

آن لائن پاسپورٹ بنانے کے طریقہ کار سے متعلق ویڈیو میں مزید بتایا گیا کہ اگر کسی صارف کا پہلے سے اکاؤنٹ رجسٹر ہے تو وہ لاگ ان کے بٹن پر کلک کرے۔ تاہم ایسا نہ ہونے کی صورت میں نئے صارفین رجسٹر کے بٹن پر کلک کریں، رجسٹریشن فارم میں تمام مطلوبہ معلومات درج کریں اور اس بات کو یقینی بنائیں کہ آپ نے درست موبائل نمبر اور ای میل درج کیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں: سکولوں میں سردیوں کی چھٹیوں کا اعلان

معلومات درج کرنے کے بعد دیا گیا کوڈ انٹر کریں اور نیکسٹ کا بٹن دبائیں، اس کے بعد صارف کے ای میل پر ایک ویریفکیشن لنک موصول ہوگا، اس لنک پر کلک کرکے ویریفکیشن کوڈ درج کریں، کامیاب رجسٹریشن کے بعد لاگ آن پر جاکر اپنا ای میل اور پاسورڈ درج کریں اور لاگ ان کریں۔

مزید معلومات فراہم کرتے ہوئے بتایا گیا نئی درخواست دینے کی تفصیلات بھی بتائی گئی ہیں جبکہ پانچ آپشن میں سے اپنی ضرورت کے مطابق صارف مناسب آپشن کا انتخاب کرسکتا ہے۔

یاد رہے کہ آن لائن پاسپورٹ کے رینیول کےلیے پاسپورٹ کی مدت معیاد ایک سال سے کم ہونی چاہیے، پاسپوٹ میں اہم ترامیم جیسے نام یا پیشہ وغیرہ تبدیل کرنے کے اہل نہیں ہونگے۔

اس کے علاوہ کوئی بھی شہری ڈراپ ڈاؤن آپشن سے اپنا قریبی پاسپورٹ آفس منتخب کرسکتا ہے، یہ اسلیے ہوگا کہ اگر درخواست دہندہ کو پاسپورٹ آفس جانا پڑے تو اسے طویل فاصلے کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

آن لائن پاسپورٹ بناتے وقت کسی بھی مرد یا خاتون کی کس طرح کی تصویر درکار ہوگی آن لائن پوسٹ کی گئی ویڈیو میں اس کے حوالے سے بھی تفصیل بتائی گئی ہے۔

تمام معلومات مہیا کرتے ہوئے ویڈیو میں بتایا گیا ہے کہ آن لائن پاسپورٹ بنانے کے خواہشمند خواتین و حضرات کی جانب سے اپ لوڈ کی گئی فائل کا سائز 1 ایم بی سے زیادہ نہ ہو جبکہ اپ لوڈ کی جانے والی تمام دستاویزات، پی این جی یا جے پی جی یا جے ای پی جی کے فارمیٹ میں ہوں۔