تفصیلات کے مطابق پنجاب بھر کی تمام 43 ڈسٹرکٹ اور 170 تحصیل بارز میں پولیس کے داخلے پر پابندی عائد کردی گئی، یہ فیصلہ وہاڑی اور جھنگ میں وکلا کے بہیمانہ قتل کے بعد کیا گیا، جس پر پنجاب بار کونسل نے سخت ردعمل ظاہر کیا ہے۔
پنجاب بار کونسل کے صدر نے اپنے بیان میں کہا کہ صوبے بھر کی تمام ڈسٹرکٹ اور تحصیل بارز میں پولیس کا داخلہ بند رہے گا، وکلا کے تحفظ کیلئے ضروری اقدامات کرنے پر زور دے رہے ہیں۔
انہوں نے مطالبہ کیا کہ قتل کے ملزمان کیخلاف وکلا پروٹیکشن ایکٹ کے تحت فوری مقدمہ درج کیا جائے تاکہ انصاف کے عمل کو یقینی بنایا جا سکے۔
صدر بار نے اپنے بیان میں کہا کہ وکلا کے بائیکاٹ کے دوران کوئی عدالت کسی کیخلاف منفی یا غیر ضروری آرڈرز جاری نہیں کرے گی۔
یہ بھی پڑھیں:سول جج سید جہانزیب بخاری مستعفی ہوگئے
انہوں نے بتایا کہ آج دن ساڑھے 11 بجے بار میں احتجاجی اجلاس ہوگا، جس میں وکلا کے قتل کیخلاف احتجاج کیا جائے گا اور اس واقعے کیخلاف واضح موقف اختیار کیا جائے گا۔
صدر بار نے مزید کہا کہ وکلا کی حفاظت ہر صورت یقینی بنائی جائے، واقعات کی روک تھام کیلئے حکومت اور قانون نافذ کرنے والے ادارے فوری اقدامات کریں۔