نادرا نے پاک آئی ڈی ایپ میں نیا فیچر متعارف کرا دیا
NADRA
فائل فوٹو
اسلام آباد:( ویب ڈیسک) نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی نے ان شہریوں کے لیے نئی اپڈیٹس جاری کی ہیں جو پاک آئی ڈی ایپ کے ذریعے آن لائن شناختی کارڈ تجدید کروانا چاہتے ہیں۔

نادرا نے سوشل میڈیا پر شہریوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ CNIC رینیول کی درخواست براہِ راست پاک آئی ڈی موبائل ایپ کے ذریعے جمع کروائیں اور اپنا نیا شناختی کارڈ گھر پر وصول کریں۔

نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے شہریوں کو ایک جعلی ویب سائٹ کے بارے میں خبردار کیا ہے جو اتھارٹی کا روپ دھار کر عوام کو دھوکا دے رہی ہے۔

سوشل میڈیا پر جاری پیغام میں نادرا نے واضح کیا کہ ID Card Tracking Online ایک فراڈ ویب سائٹ ہے۔ شہریوں، خاص طور پر بیرونِ ملک مقیم پاکستانیوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ شناختی کارڈ سے متعلق خدمات کے لیے کسی ایجنٹ یا تھرڈ پارٹی سے رابطہ نہ کریں۔

یہ بھی پڑھیں: 25 دسمبر کو عام تعطیل کا اعلان، نوٹیفکیشن جاری

نادرا نے زور دیتے ہوئے کہا کہ دھوکے بازی سے بچنے کے لیے شناختی خدمات صرف سرکاری پاک آئی ڈی موبائل ایپ کے ذریعے ہی حاصل کی جائیں۔

نادرا نے نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی میں شکایت درج کروا دی ہے اور معاملے کی تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔ ترجمان کے مطابق NADRA Card Centre کے نام سے چلنے والی ویب سائٹ کا نادرا سے کوئی تعلق نہیں اور یہ بیرونِ ملک پاکستانیوں کو دھوکے سے لوٹنے میں ملوث ہے۔