تعلیمی اداروں میں موسمِ سرما کی تعطیلات کا شیڈول جاری
winter vacations schedule in Pakistan
فائل فوٹو
لاہور: (ویب ڈیسک) تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی تعطیلات کا طویل انتظار ختم ہوگیا، وزارتِ تعلیم نے باضابطہ شیڈول جاری کر دیا۔

مختلف صوبوں میں سردی کی شدت اور موسمی حالات کو مدِنظر رکھتے ہوئے تعطیلات کے اوقات کار کا اعلان کیا گیا، جو سرکاری اور نجی دونوں تعلیمی اداروں پر یکساں طور پر لاگو ہوگا۔

وزارتِ تعلیم کے مطابق بلوچستان کے سرد علاقوں میں موسم سرما کی شدید لہر کے پیشِ نظر 16 دسمبر سے اسکولز ڈھائی ماہ کیلئے بند رہیں گے۔

واضح رہے کہ ان علاقوں میں درجہ حرارت کے انتہائی کم ہونے کے باعث ہر سال طویل تعطیلات دی جاتی ہیں تاکہ طلبہ موسم کی سختیوں سے محفوظ رہ سکیں۔

دوسری جانب پنجاب میں موسم سرما کی تعطیلات کا آغاز 23 دسمبر 2025 سے ہوگا، جو 11 جنوری 2026 تک جاری رہیں گی۔ صوبے بھر کے اسکول 13 جنوری 2026 سے دوبارہ کھلیں گے، اسی دن نئے تعلیمی سیشن کا باقاعدہ آغاز بھی ہوگا۔

واضح رہے کہ گزشتہ ہفتوں میں پنجاب بھر میں سموگ میں خطرناک حد تک اضافہ دیکھا گیا تھا، جس کے باعث حکومت نے طلبہ کی صحت کے تحفظ کیلئے سکولوں کے اوقات کار میں تبدیلی بھی کی تھی۔

یہ بھی پڑھیں:میٹرک امتحانات کیلئے داخلہ بھیجنے کی تاریخ میں توسیع

 

 

 موسم کی تبدیلی اور ماحولیاتی صورتحال کو دیکھتے ہوئے تعطیلات کا یہ فیصلہ والدین اور طلبہ کیلئے نہایت اہم اور بروقت قرار دیا جا رہا ہے۔

تعلیمی اداروں اور والدین کو ہدایت کی گئی ہے کہ جاری کردہ شیڈول کے مطابق اپنی منصوبہ بندی کو حتمی شکل دیں تاکہ بچوں کی تعلیم اور صحت دونوں کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے۔