خاتون کے جہیز واپسی کے دعویٰ پر فیملی کورٹ کی انوکھی کارروائی
صوبائی دارالحکومت لاہور میں خاتون کے جہیز واپسی کے دعویٰ پر فیملی کورٹ کی انوکھی کارروائی سامنے آگئی۔
فائل فوٹو
لاہور: (سنو نیوز) صوبائی دارالحکومت لاہور میں خاتون کے جہیز واپسی کے دعویٰ پر فیملی کورٹ کی انوکھی کارروائی سامنے آگئی۔

فیملی کورٹ نے خاتون کے جہیز کا سامان عدالت میں منگوا لیا۔

درخواست گزار خاتون گل زیب نے اپنے وکیل مجدد باجوہ کی وساطت سے جہیز کے سامان کی واپسی کے لئے عدالت سے رجوع کیا، فیملی کورٹ کی جج رخسانہ امین نے درخواست پر سماعت کی۔

عدالت نے جہیز کے سامان کی واپسی کے لئے عدالتی بیلف بھجوایا، سامان خراب ہونے کی وجہ سے خاتون نے وصول نہیں کیا، عدالت نے جہیز کا سامان منگوایا تو بہت سارا سامان نیا لا کر عدالت میں پیش کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: غیر قانونی بھرتیوں کا کیس، پرویز الہٰی کو عارضی ریلیف مل گیا

سماعت کے دوران عدالت نے جہیز کا سامان چیک کر کے خاتون کے حوالے کر دیا جبکہ خراب سامان شوہر کو واپس کیا گیا۔

جج رخسانہ امین نے حکم دیا کہ جو سامان خراب ہوا ہے اس کی قیمت خاتون کو ادا کی جائے۔