ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان (ٹی سی پی) کے مطابق چینی کا یہ ذخیرہ کراچی کے پپری گوداموں میں موجود ہے جسکی نیلامی باقاعدہ ٹینڈر کے ذریعے کی جائے گی۔ بولیاں 3 دسمبر 2025 کو دوپہر 12 بج کر 15 منٹ تک جمع کرائی جا سکیں گی، جبکہ انکی کھلی کاروائی اسی دن 12:45 بجے ٹی سی پی ہیڈ آفس کراچی میں ہوگی۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان، ڈالر سستا
ادارے نے چینی کی فروخت کا ٹینڈر دستاویز حاصل کرنے سے متعلق بتایا کہ یہ ٹینڈر دستاویز کراچی، لاہور اور اسلام آباد کے ریجنل دفاتر سے دستیاب ہوں گے۔ بولی جمع کرانے سے پہلے دستاویز کو خریدنا لازم قرار دیا گیا، کسی بھی بولی کو قبول یا مسترد کرنے کا مکمل اختیار ادارے کو حاصل ہوگا۔
ذرائع کے مطابق حکومت نے 77 سال بعد شوگر انڈسٹری کو مکمل طور پر ڈی ریگولیٹ کرنے کا فیصلہ بھی کر لیا جس کی سمری رواں ہفتے وزیراعظم کو ارسال کی جائے گی۔ وزارت غذائی تحفظ کے حکام کا کہنا ہے کہ صنعت کی مکمل ڈی ریگولیشن سے مارکیٹ میں شفافیت بڑھے گی اور قیمتوں کے تعین میں بہتری آئے گی۔