نادرا کا جعلی ویب سائٹ سے متعلق عوام کو خبردار
فائل فوٹو
November, 27 2025
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی نے شہریوں کو ایک جعلی ویب سائٹ سے متعلق خبردار کیا ہے۔
ویب سائٹidcardtracking.onlineکے بارے میں بتایا گیا ہے کہ یہ ایک فراڈ ہے جو مقامی اور بیرونِ ملک مقیم پاکستانیوں دونوں کو نشانہ بنا رہی ہے۔
اپنی ایڈوائزری میں نادرا نے شہریوں پر زور دیا کہ وہ کسی بھی ایجنٹ، غیر مجاز درمیانی فرد یا تھرڈ پارٹی سروس فراہم کنندہ کے ساتھ شناخت سے متعلق خدمات کے حصول کے لیے رابطہ نہ کریں۔ حکام نے واضح کیا کہ غیر سرکاری ذرائع کے استعمال سے ڈیٹا چوری، مالی دھوکے اور ذاتی معلومات کے غلط استعمال کا خدشہ بڑھ جاتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ملک کا پہلا سرکاری موبائل فون تیار
نادرا نے اس بات پر زور دیا کہ اس کی خدمات تک رسائی کا واحد محفوظ اور مستند طریقہPak IDموبائل ایپ کے ذریعے ہے جو صارفین کو شناختی دستاویزات کے لیے درخواست دینے اور انہیں محفوظ طریقے سے ٹریک کرنے کی سہولت فراہم کرتی ہے۔