عمان نے پاکستانی ہنر مندوں کیلئے ہزاروں ویزے کھول دیے
Oman cultural visa Pakistan
فائل فوٹو
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) عمان نے پاکستانی شہریوں کیلئے ایک خصوصی ثقافتی ویزہ پروگرام کا اعلان کیا ہے، جس کے تحت غیر ملکی ہنر مند افراد کو عمان میں فن، ثقافت، تحقیق اور تخلیقی شعبوں میں حصہ لینے کا موقع فراہم کیا جائے گا۔

یہ ویزہ خاص طور پر ان افراد کیلئے ہے جو عمان کی ثقافتی سرگرمیوں، عارضی قیام، تحقیقی تعاون، کانفرنسز، میلے یا نمائشوں میں شرکت کرنا چاہتے ہیں۔

واضح رہے کہ ثقافتی ویزہ مختلف دورانیوں کیلئے جاری کیا جا سکتا ہے،جس میں ایک سالہ ویزہ، پانچ سالہ ویزہ (سالانہ فیس کے ساتھ) اور دس سالہ ویزہ (سالانہ فیس کے ساتھ)۔ درخواست دہندگان کو اپنے دورانیہ کے مطابق مناسب ویزہ منتخب کرنا ہوگا۔

اس کیلئے عمان میں کسی متعلقہ ادارے، جیسے وزارت ثقافت، کھیل اور نوجوان یا ثقافتی مراکز سے اسپانسرشپ حاصل کرنا ضروری ہے، اسپانسر ادارہ درخواست کی تیاری اور عمان میں رہائش کے انتظامات میں مدد فراہم کرے گا۔

خیال رہے کہ درخواست کیلئے تمام ضروری دستاویزات کے ساتھ متعلقہ ادارے کے پاس فارم جمع کروانا ہوگا۔ ویزہ کی منظوری کے بعد یہ عارضی قیام اور عمان میں ثقافتی سرگرمیوں میں حصہ لینے کی اجازت دیتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:ابو ظہبی میں قومی دن کے موقع پر چار چھٹیوں کا اعلان

 

 

 

دلچسپ بات یہ ہے کہ درخواست دہندگان کے شریک حیات اور بچے بھی اس ویزہ کے تحت عمان آ سکتے ہیں، بشرطیکہ ان کے نام درخواست فارم میں شامل کیے جائیں۔

یہ ویزہ پروگرام عمان میں عالمی ہنر مند افراد کو اپنی ثقافتی سرگرمیوں میں شمولیت کی دعوت دیتا ہے، جو ملک میں فنون، تحقیق اور تخلیقی تعاون کو فروغ دینے کا بہترین موقع فراہم کرتا ہے۔ پاکستانی ہنر مند اس ویزہ کے ذریعے عمان کے متحرک ثقافتی ماحول میں تحقیق، میلے، نمائشیں یا تخلیقی منصوبوں میں حصہ لے سکتے ہیں اور اپنی مہارت کو بین الاقوامی سطح پر منوا سکتے ہیں۔