کراچی کے علاقے شاہ فیصل کالونی کی رہائشی فاطمہ نسیم نے اپنا آٹھواں گنیز ورلڈ ریکارڈ قائم کیا ہے۔ 12 سالہ طالبہ پاکستان کی وہ خاتون کھلاڑی بن گئی ہیں جنہوں نے سب سے زیادہ گنیز ورلڈ ریکارڈز حاصل کیے ہیں۔ فاطمہ کے والد راشد نسیم خود 125 گنیز ورلڈ ریکارڈز کے حامل ہیں۔
ایک مقابلے میں فاطمہ کو یہ ہدف دیا گیا کہ ہر ہاتھ میں ایک انڈا پکڑ کہ کم از کم 70 غبارے پھوڑنے ہیں۔ فاطمہ نے صرف 30 سیکنڈ میں 76 غبارے پھوڑ دیے جبکہ انڈے بالکل بھی نہ ٹوٹے۔
بھارت کو چار بار شکست دینے والی فاطمہ نے عالمی شہرت یافتہ لیبرٹی باروس کا ریکارڈ بھی توڑ دیا جو دنیا کی سب سے لچکدار لڑکی کے طور پر جانی جاتی ہیں اور ایک منٹ میں 47 اسٹریچز کرنے کا ریکارڈ قائم کیا۔ نوجوان کھلاڑی نے دونوں ہاتھوں میں انڈے پکڑے مکمل پچنگ کرنے اور دونوں کہنیوں پر حملہ کرنے کے ریکارڈ بھی قائم کیے۔
یہ بھی پڑھیں: ہونہار طلبہ کے لیے خصوصی سکالرشپ فنڈ کا اعلان
ان کا آٹھواں ریکارڈ ورلڈ ریکارڈز ڈے کے موقع پر حاصل ہوا جو دنیا بھر سے منتخب امیدواروں کے لیے مواقع فراہم کرتا ہے۔
فاطمہ پنی مدد آپ کت تحت مسلسل عالمی سطح پر پاکستان کا نام روشن کر رہی ہیں،ان کا کہنا ہے کہ وہ امید کرتی ہیں کہ ایک دن ان کی محنت حکومتی سطح پر بھی تسلیم کی جائے گی۔ اس سے ان میں مزید حوصلہ، جذبہ اور عزم پیدا ہوگا اور وہ اپنے وطن کا نام اور بلند کرنے کے لیے سخت محنت کرتی رہیں گی۔