سوئی گیس کی قیمتوں میں حیران کن اضافہ
Sui Gas Price Hike
فائل فوٹو
اسلام آباد:(ویب ڈیسک) اوگرا نے رواں مالی سال کے لیے سوئی ناردرن اور سوئی سدرن کی گیس کی قیمتوں میں اضافے کی منظوری دے دی ہے۔

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی(اوگرا)نے رواں مالی سال کے لیے سوئی گیس کی اوسط قیمتوں میں 7.14 فیصد اضافہ کرنے کی منظوری دی ہے۔

فیصلے کے مطابق سوئی ناردرن کے لیے گیس کی قیمت 1852 روپے 80 پیسے فی ایم ایم بی ٹی یو جبکہ سوئی سدرن کے لیے 1777 روپے 2 پیسے فی ایم ایم بی ٹو یو کر دی گئی ہے۔

اوگرا نے اس فیصلے کو حتمی شکل دیتے ہوئے حکومت کو بھی بھجوا دیا ہے۔ حکام نے واضح کیا کہ پہلے اوگرا نے گیس کی قیمتوں میں اوسطاً 8 فیصد کمی کے دعوے کیے تھے تاہم اب اس مالی سال میں کمی کی بجائے اضافے کی منظوری دی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سونے کی قیمت میں7,700 روپے کا اضافہ

ماہرین کے مطابق اس اضافے سے صارفین اور صنعتوں کے توانائی کے اخراجات بڑھ سکتے ہیں جبکہ اوگرا نے کہا ہے کہ یہ فیصلہ گیس کی مارکیٹ قیمتوں اور ملک میں توانائی کی طلب و رسد کے توازن کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے۔

اس اقدام کے بعد صارفین اور صنعتی شعبے کی جانب سے ممکنہ ردعمل پر نظر رکھی جارہی ہے کیونکہ گیس کی قیمت میں اضافہ براہ راست صارفین کی بجلی،باورچی خانے اور صنعتی لاگتوں پر اثر ڈال سکتا ہے۔