سونے کی قیمت میں7,700 روپے کا اضافہ
gold price pakistan
فائل فوٹو
(ویب ڈیسک):پاکستان میں منگل کے روز سونے کی فی تولہ قیمت 7,700 روپے کے اضافے کے بعد436,562 روپے تک پہنچ گئی۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق 10گرام سونے کی قیمت 6,601 روپے اضافے کے بعد 374,281 روپے رہی۔

پیر کے روز مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمتیں مستحکم رہیں اور428,862 روپے فی تولہ پر قائم تھیں۔

بین الاقوامی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ہوا، جہاں77ڈالر اضافے کے ساتھ سونا 4,142 ڈالر فی اونس تک پہنچ گیا جس میں 20 ڈالر کا پریمیم بھی شامل ہے۔ پاکستان میں چاندی کی قیمت میں بھی خاطر خواہ اضافہ دیکھا گیا جو152 روپے بڑھ کر 5,422 روپے فی تولہ ہو گئی۔

یہ بھی پڑھیں: میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحانات کے شیڈول کا اعلان

عالمی مارکیٹ میں منگل کے روز سونے کا بلندی کی طرف سفر جاری رہا جو ایک ہفتے سے زائد کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔ یہ اضافہ امریکہ کے فیڈرل ریزرو حکام کے نرم مؤقف کے باعث ہوا جس سے دسمبر میں شرح سود میں کمی کی امیدیں بڑھ گئیں۔ اس پیشرفت نے مضبوط ڈالر کے باوجود سونے کو اوپر جانے میں مدد دی۔

اسپاٹ گولڈ صبح 0457 جی ایم ٹی تک0.1 فیصد اضافے کے ساتھ 4,140.85 ڈالر فی اونس پر ٹریڈ کر رہا تھا جبکہ پیر کو اس میں 1.8 فیصد کا اضافہ دیکھنے میں آیا تھا۔