اس درخواست کے مطابق اکتوبر کی ایڈجسٹمنٹ میں بجلی فی یونٹ 65 پیسے سستی کرنے کی درخواست کی گئی ہے تاکہ صارفین کے بوجھ میں کمی لائی جا سکے۔
پاکستان سینٹرل پاور الیکٹریکل اتھارٹی (CPPA) نے اکتوبر کی ایڈجسٹمنٹ کیلئے یہ درخواست نیپرا کے سامنے پیش کی ہے، جس کا اطلاق کراچی سمیت ملک کے تمام علاقوں میں ہوگا۔ نیپرا اس درخواست پر غور کر کے حتمی فیصلہ کرے گا اور فیصلہ صارفین کی بجلی بلوں پر فوری اثر ڈالے گا۔
ذہن نشین رہے کہ ستمبر کی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ میں بھی بجلی کی قیمت فی یونٹ 48 پیسے کم کی گئی تھی، جس سے صارفین کو ماہانہ بلوں میں نمایاں کمی کا فائدہ پہنچا تھا۔
یہ بھی پڑھیں:نادرا نے عوام کیلئے بڑی سہولت متعارف کرا دی
ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کے نظام کا مقصد بجلی کی پیداوار، تقسیم اور دیگر اخراجات میں ہونے والی تبدیلیوں کو بروقت صارفین کے بلوں میں شامل یا خارج کرنا ہے۔
خیال رہے کہ اس کمی کے اثرات صارفین کے بجلی بلوں میں فوری طور پر محسوس کیے جا سکیں گے، خاص طور پر گھریلو صارفین اور چھوٹے کاروباری ادارے اس سے فائدہ اٹھائیں گے۔ نیپرا کی سماعت کے بعد صارفین کو اپنی بجلی بلوں میں اس کمی کی تفصیلات بھی فراہم کی جائیں گی۔
اس اقدام کو عوامی سہولت اور بجلی کے بوجھ کو کم کرنے کیلئے اہم پیش رفت کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔