سرکاری ملازمتوں کے لیے نئی پالیسی آگئی
سندھ حکومت
سندھ حکومت نے عوامی شعبے کی ملازمتوں کے لیے نئی پالیسی متعارف کرائی/ فائل فوٹو
کراچی (ویب ڈیسک): سندھ حکومت نے سرکاری ملازمتوں کے لیے پالیسی متعارف کرا دی، امیدواروں کو تعلیمی اسکور کی بنیاد پر اضافی 5 پوائنٹس دیے جائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت نے عوامی شعبے کی ملازمتوں کے لیے نئی پالیسی متعارف کرائی ہے، جس کے تحت امیدواروں کی تعلیمی قابلیت کو امیدوار کے انتخاب میں اضافی وزن دیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: سرکاری اسکول نجی شعبے کے حوالے کرنے کا فیصلہ

پالیسی کے تحت گریڈ 5 سے گریڈ 15 تک کی تمام آسامیوں کے امیدواروں کو تعلیمی اسکور کی بنیاد پر اضافی 5 پوائنٹس دیے جائیں گے، بشرطیکہ امیدوار کی تعلیمی اسناد میں کم از کم 50 فیصد نمبر ہوں۔

مزید برآں، انٹرمیڈیٹ کی قابلیت والے امیدواروں کو ٹیسٹ میں اضافی 5 پوائنٹس دیے جائیں گے، جبکہ آئی بی اے سکھر کے امیدواروں کو بھی جانچ کے دوران 5 پوائنٹس کی ضمانت دی گئی ہے۔

یہ نظام تمام محکموں پر لاگو ہوگا، جس کی تصدیق سروسز، جنرل ایڈمنسٹریشن اور کوآرڈینیشن ڈیپارٹمنٹ نے کی، اور سیکشن آفیسر فیضان قاضی نے نوٹیفیکیشن پر دستخط کیے ہیں۔