ابتدائی طور پر حادثے کو گاڑی اور موٹر سائیکل کے ٹکر کا نتیجہ بتایا گیا تھا تاہم تحقیقات نے صورتحال کا رخ یکسر بدل دیا۔ پولیس حکام کے مطابق 30 سالہ طوبی اپنے دوست جنید بخاری کے ساتھ موٹر سائیکل پر سوار تھی۔ تیز رفتاری اور مبینہ طور پر نشے کی حالت میں ڈرائیونگ کے باعث موٹر سائیکل فلائی اوور کی حفاظتی دیوار سے جا ٹکرائی جس کے نتیجے میں طوبی پل سے نیچے جا گری اور دم توڑ گئی۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی کا گریٹر پلان 2047 سب سے بڑا امتحان کیوں؟
حکام نے بتایا کہ حادثے کے بعد موٹر سائیکل سوار جنید بخاری کو حراست میں لے لیا گیا ہے جس کے خلاف متوفیہ کے والد عرفان کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ مقدمے میں قتل سمیت سنگین نوعیت کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی میں گرین لائن بس منصوبے کی بحالی کا اعلان
پولیس کے مطابق جاں بحق خاتون اور گرفتار ملزم دونوں اورنگی ٹاؤن کے رہائشی اور آپس میں دوست تھے۔ تفتیشی ٹیم حادثے کے مزید پہلوؤں کا جائزہ لے رہی ہے جبکہ ڈرائیونگ کے دوران غفلت اور نشے کے امکانات بھی شامل تفتیش ہے۔