کراچی میں پانی کا بحران، عوام کا صبر جواب دے گیا
پانی بحران
نارتھ کراچی سیکٹر الیون ای میں پانی کی طویل بندش نے شہریوں کو مشتعل کر دیا/ فائل فوٹو
کراچی (ویب ڈیسک): نارتھ کراچی میں پانی کی طویل بندش نے شہریوں کے صبر کا پیمانہ لبریز کرتے ہوئے علاقے کو شدید احتجاج کی لپیٹ میں لے لیا۔

نارتھ کراچی سیکٹر الیون ای میں پانی کی طویل بندش نے شہریوں کو مشتعل کر دیا۔ رات گئے درجنوں مکینوں نے ناگن چورنگی پمپنگ اسٹیشن پر دھاوا بول دیا۔ احتجاج میں خواتین کی بڑی تعداد بھی شریک تھی جنہوں نے واٹر کارپوریشن عملے سے تلخ کلامی کی اور پانی کی مسلسل قلت پر سخت برہمی کا اظہار کیا۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی کا گریٹر پلان 2047 سب سے بڑا امتحان کیوں؟

مظاہرین کا کہنا تھا کہ ایک ماہ سے گھروں میں پانی نہیں آ رہا اور بارہا شکایات کے باوجود سپلائی بحال نہ ہونا ظلم ہے۔ خواتین نے کہا کہ مہنگے داموں پانی خریدنا اب ناممکن ہو چکا ہے۔ اس دوران مشتعل افراد نے پانی دو، پانی دو کے نعرے بھی لگائے اور عملے پر تشدد کی کوشش بھی کی جسے موقع پر موجود افراد نے روک لیا۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی میں گرین لائن بس منصوبے کی بحالی کا اعلان

اطلاع ملتے ہی تیموریہ پولیس پہنچ گئی اور مظاہرین سے مذاکرات کے بعد احتجاج ختم کرایا جس کے بعد شرکاء پرامن طور منتشر ہوگئے۔ شہریوں نے مطالبہ کیا کہ فوری پانی کی فراہمی یقینی بنائے جائے۔