انہوں نے کہا کہ کہ ان اسکیموں کے ذریعے شہریوں کو بہتر سہولیات فراہم کرنے اور روزمرہ زندگی میں آسانیاں پیدا کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔
واضح رہے کہ سندھ حکومت کی جاری ترقیاتی اسکیموں میں کراچی ڈیولپمنٹ اتھارٹی (کے ڈی اے) کی 76 اسکیمیں شامل ہیں، جن پر تقریباً 13 ارب روپے کی لاگت آئے گی۔
کے ڈی اے کی یہ منصوبہ بندی بنیادی ڈھانچے، سڑکوں، پارکس اور دیگر شہری سہولیات کیلئے کی گئی ہے تاکہ شہر کی ترقی کو مزید تیز کیا جا سکے۔
مزید برآں کراچی میٹروپولیٹن کارپوریشن (کے ایم سی) کی زیرِ عمل 200 اسکیمیں بھی جاری ہیں، جن پر 18 ارب 36 کروڑ روپے کی لاگت آئے گی۔ یہ منصوبے بنیادی ڈھانچے کی بہتری، نکاسی آب، صفائی ستھرائی اور دیگر شہری سہولیات کی فراہمی کے لیے شروع کیے گئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:علی امین گنڈاپور کے وارنٹ گرفتاری جاری
شرجیل میمن نے کہا کہ حکومت کراچی میں ترقیاتی عمل کو مقررہ مدت میں مکمل کرنے کیلئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لا رہی ہے اور عوام کے تعاون سے یہ عمل مزید تیز ہو رہا ہے، منصوبوں کی تکمیل سے شہریوں کو نمایاں ریلیف ملے گا اور شہر میں زندگی کے معیار میں بہتری آئے گی۔
سینیئر وزیر نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ ترقیاتی منصوبوں کے دوران تعاون کریں تاکہ یہ اسکیمیں بروقت مکمل ہو سکیں اور شہر کے عوام زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھا سکیں۔