ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں شراب اور اسلحہ برآمدگی کیس کی سماعت کے دوران عدالت نے علی امین گنڈاپور کے مسلسل غیر حاضر رہنے پر یہ حکم صادر کیا۔
سماعت جوڈیشل مجسٹریٹ مبشر حسن چشتی کی زیر صدارت ہوئی، جس میں عدالت نے واضح کیا کہ سابق وزیراعلیٰ کی غیر حاضری کی وجہ سے قانونی کارروائی میں رکاوٹ پیدا ہو رہی ہے۔ عدالت نے علی امین گنڈاپور کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے آئندہ سماعت 29 نومبر 2025 تک ملتوی کر دی۔
خیال رہے کہ علی امین گنڈاپور کیخلاف تھانہ بارہ کہو میں مقدمہ درج ہے، جس میں ان پر غیر قانونی شراب اور اسلحہ رکھنے کے الزامات ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:وفاقی آئینی عدالت نے موسمِ سرما کی تعطیلات کا اعلان کر دیا
عدالت نے کہا کہ قانونی کارروائی کو یقینی بنانے کیلئے وارنٹ گرفتاری جاری کرنا ضروری تھا تاکہ ملزم کو عدالت میں پیش کیا جا سکے اور عدالتی کارروائی میں رکاوٹ نہ آئے۔
سابق وزیراعلیٰ کے وارنٹ گرفتاری کے بعد قانونی ماہرین کا کہنا ہے کہ اب علی امین گنڈاپور کی گرفتاری کے بعد کیس کی کارروائی تیز ہو سکتی ہے، عدالت فوری شنوائی کر کے مقدمے کی اگلی سماعت میں حتمی فیصلہ سنانے کے امکانات موجود ہیں۔