چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے جوڈیشل کمیشن کا اجلاس طلب کرلیا
Judicial Commission meeting Pakistan
فائل فوٹو
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) چیف جسٹس آف پاکستان یحییٰ آفریدی نے جوڈیشل کمیشن آف پاکستان کا اجلاس 25 نومبر کو دوپہر دو بجے سپریم کورٹ میں طلب کر لیا۔

ذرائع کے مطابق اس اجلاس میں ہائی کورٹس میں اضافی ججز کو مستقل بنائے جانے کے معاملے پر غور کیا جائے گا،اجلاس میں خاص طور پر کمیشن ارکان مجوزہ ڈیٹا فارم پر تبادلہ خیال کریں گے، جو جوڈیشل کمیشن سیکریٹریٹ کی جانب سے تیار کیا گیا ہے۔

واضھ رہے کہ یہ نیا ڈیٹا فارم اضافی ججز کی کارکردگی، قانونی مہارت، عدالتی فیصلوں کی تعداد، کام کی رفتار اور پیشہ ورانہ معیار کو مدنظر رکھتے ہوئے ان کی کنفرمیشن کا جائزہ لینے کیلئے ترتیب دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:ہری پور ضمنی الیکشن: ن لیگی امیدوار کیخلاف بڑا ایکشن

میڈیا اور قانونی حلقے اس اجلاس کو عدلیہ میں شفافیت اور اعلیٰ عدلیہ کے تقرری کے عمل کو مزید مؤثر بنانے کی کوشش کے طور پر دیکھ رہے ہیں۔

اس اجلاس میں ڈیٹا فارم کے نفاذ اور مستقبل میں ججز کی تعیناتی کے طریقہ کار پر اہم فیصلے متوقع ہیں۔