چوہنگ: نامعلوم افراد نے چیئرمین امن کمیٹی قتل کر دیا
چوہنگ: نامعلوم افراد نے چیئرمین امن کمیٹی قتل کر دیا
چوہنگ کے علاقے کے رہائشی چیئرمین امن کمیٹی چوہنگ چودھری اقبال گجر گھر کے قریب سیر کر رہے تھے/ فائل فوٹو
لاہور (ویب ڈیسک): چوہنگ کے علاقے میں چیئرمین امن کمیٹی کو نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے قتل کر دیا اور موقع سے فرار ہو گئے، پولیس نے لاش پوسٹمارٹم کے لیے منتقل کر کے مقتول کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق چوہنگ کے علاقے کے رہائشی چیئرمین امن کمیٹی چوہنگ چودھری اقبال گجر گھر کے قریب سیر کر رہے تھے کہ نامعلوم افراد نے ان پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں وہ موقع پر دم توڑ گئے جبکہ ملزمان فرار ہو گئے۔

یہ بھی پڑھیں: فیصل آباد،بوائلر پھٹنے سے دھماکے، 12 افراد جاں بحق

اطلاع ملنے پر پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر لاش پوسٹمارٹم کیلئے منتقل کر دی، مقتول کے بیٹے کی مدعیت میں مقدمہ درج کر کے دیرینہ دشمنی سمیت دیگر پہلوؤں پر تحقیقات کا آغاز کر دیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ قتل کی وجوہات تاحال سامنے نہیں آ سکیں۔