اطلاعات ہیں بشریٰ بی بی کی رہائی کیلئے پیشکش ہوئی ہے: شیر افضل
رکن قومی اسمبلی شیرافضل مروت
ایم این اے شیر افضل مروت نے ایک انٹرویو میں دعویٰ کیا/ فائل فوٹو
اسلام آباد (ویب ڈیسک): رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ میری اطلاعات ہیں کہ بشریٰ بی بی کی رہائی کیلئے پیشکش ہوئی ہے۔

ایم این اے شیر افضل مروت نے ایک انٹرویو میں دعوی ٰکیا کہ پہلے بھی رہائی کیلئے پیشکش ہوئی تھی عمران خان اور بشریٰ بی بی نے انکار کیا تھا۔

شیر افضل مروت نے کہا کہ علی امین گنڈاپور بااختیار وزیراعلی رہے جس کی انہوں نے قیمت ادا کی، پی ٹی آئی کی قیادت کو بے اختیار وزیراعلیٰ عثمان بزدار جیسے لوگ سوٹ کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سہیل آفریدی کو جانتا ہوں بانی جو حکم دیں گے وہ اس پر من وعن عمل کرینگے۔

یہ بھی پڑھیں: وزیر اعلیٰ کا خیبرپختونخوامیں نرسنگ ایمرجنسی نافذ کرنے کا اعلان

دوسری جانب وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی کی زیر صدارت محکمہ صحت کا اہم اجلاس ہوا جس میں شعبہ صحت کی مجموعی صورتحال، جاری اصلاحات اور مستقبل کی ضروریات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

اجلاس کے دوران وزیر اعلیٰ نے نرسز کی بڑھتی ہوئی طلب کے پیش نظر صوبے میں نرسنگ ایمرجنسی نافذ کرنے کا اعلان کیا اور نرسز کی خالی اسامیوں پر ایٹا کے ذریعے بلاتاخیر بھرتیاں یقینی بنانے کی ہدایت جاری کی۔

وزیراعلیٰ نے ہسپتالوں اور مراکز صحت میں ڈاکٹرز اور سپیشلسٹس کی کمی کو پورا کرنے کے لیے بھرتیوں کا جاری عمل بھی جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی اور واضح کیا کہ بھرتیوں کے مجموعی عمل میں میرٹ اور شفافیت پر کوئی سمجھوتا نہ کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ پشاور، کوہاٹ اور ملاکنڈ میں کثیر بیڈز پر مشتمل نئے ہسپتالوں کے قیام کا جائزہ لیا جائے اور اس سلسلے میں قابل عمل تجاویز پیش کی جائیں، حکومت وسائل کی کمی کو صحت عامہ کی بہتری کی راہ میں رکاوٹ نہیں بننے دے گی۔