کراچی میں بھتہ خوری کی وارداتیں بڑھنے لگیں
صوبائی دارالحکومت و روشنیوں کے شہر کراچی میں بھتہ خوری کی وارداتیں پھر سے بڑھنے لگیں۔
فائل فوٹو
کراچی: (سنو نیوز) صوبائی دارالحکومت و روشنیوں کے شہر کراچی میں بھتہ خوری کی وارداتیں پھر سے بڑھنے لگیں۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ کراچی کے علاقوں ملیر، منگھو پیر، بھینس کالونی اور ایم اے جناح روڈ کے بعد آرام باغ کے تاجر کو بھی بھتے کی کال موصول ہوئی ہے۔

پولیس کے مطابق کراچی کے علاقے آرام باغ میں ریستوران مالک سے 20 لاکھ روپے بھتہ طلب کیا گیا ہے، بین الاقوامی نمبر سے آنے والی کال میں بھتہ نہ دینے پر قتل کی دھمکیاں دی گئیں، پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پنجاب میں مزدوروں کی گرانٹس میں تاریخی اضافہ

ایس ایس پی امجد شیخ کا کہنا ہے کہ کراچی میں 5 گروہ بھتہ خوری میں سرگرم ہیں، زیادہ تر منظم گروہ بیرونِ ملک سے آپریٹ ہو رہے ہیں، ایس آئی یو نے اب تک بھتہ خوری میں ملوث 21 ملزمان گرفتار کیے ہیں۔

ان کا اس حوالے سے مزید کہنا تھا کہ بیشتر ملزمان بدنام زمانہ گینگسٹرز کے نام استعمال کر رہے تھے، پولیس حالیہ بھتے کی کالز میں ملوث ملزمان کی تلاش میں مصروف ہے، جلد ملزمان قانون کے کٹہرے میں ہوں گے، شہریوں کی جان و مال کا تحفظ پولیس کی اولین ترجیح ہے۔