راولپنڈی میں جدید الیکٹرک بس سروس کا آغاز
Rawalpindi Electric Bus
فائل فوٹو
راولپنڈی:(ویب ڈیسک) پنجاب حکومت نے راولپنڈی میں سستی اور جدید بس سروس شروع کردی۔

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے بدھ کو راولپنڈی میں جدید الیکٹرک بس سروس کا افتتاح کیا جس سے شہر میں جدید پبلک ٹرانسپورٹ کا آغاز ہو گیا ہے۔

بس پر سفر کرنے کا کرایہ 20 روپے ہے جبکہ خواتین،بزرگ شہری اور خصوصی بچے مفت سفر کر سکیں گے۔ حکومت نے بس سروس کے ساتھ سڑکوں کی بہتری،فلائی اوورز اور سگنل فری کوریڈور کے منصوبے بھی شروع کر دیے ہیں۔

وزیر اعلیٰ نے کہا کہ یہ منصوبہ سفر کو تیز،محفوظ اور ماحول دوست بنائے گا اور شہر میں ٹریفک کا دباؤ کم کرے گا۔ صحت اور تعلیم کے ساتھ سماجی سہولیات کی بہتری کے منصوبے بھی جاری ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پنجاب میں مزدوروں کی گرانٹس میں تاریخی اضافہ

وزیراعلی نے گفتگو کے دوران پنجاب میں گھٹتی جرائم کی شرح کو بھی اجاگر کیا اور کہا کہ حکومت عوامی تحفظ کے لیے بہتر پولیسنگ اور کمیونٹی پروگرام جاری رکھے گی۔

مزید بتایا گیا کہ آئندہ مزید انفراسٹرکچر منصوبے بس سروس کو سہارا دیں گے اور راولپنڈی کو جدید اور پائیدار شہر بنانے میں مددگار ثابت ہوں گے۔