الیکشن کمیشن نے سہیل آفریدی کی دھمکیوں کا نوٹس لے لیا
ECP notice on Khyber Pakhtunkhwa CM statment
فائل فوٹو
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 18 ہری پور کے ضمنی الیکشن میں حویلیاں کے جلسے کے دوران وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کی جانب سے دی گئی دھمکیوں کا نوٹس لے لیا۔

الیکشن کمیشن ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ کے پی سہیل آفریدی کے خطاب کے دوران انتخابی عملے کو دی جانے والی دھمکیوں پر آج ایک اہم اجلاس طلب کر لیا گیا ہے، جس میں اس معاملے پر کارروائی کے ممکنہ اقدامات پر غور کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ جلسے میں سہیل آفریدی نے سرکاری ملازمین کو دھمکیاں دیں، جنہیں الیکشن کمیشن نے سنگین معاملہ قرار دیتے ہوئے اس حوالے سے قانونی کارروائی کیلئے تمام شواہد اکٹھے کر لیے ہیں۔

الیکشن کمیشن کے مطابق آئندہ اجلاس میں فیصلہ کیا جائے گا کہ آیا وزیراعلیٰ کیخلاف کارروائی کی جائے یا دیگر مناسب قانونی اقدامات اختیار کیے جائیں۔

یہ بھی پڑھیں:پی ٹی آئی رہنما موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے زخمی

سیاسی مبصرین کا کہنا ہے کہ انتخابی عملے کو دھمکیاں دینا شفاف انتخابی عمل کے اصولوں کے منافی ہے، الیکشن کمیشن کا یہ اقدام شفافیت کو برقرار رکھنے کی کوشش ہے۔ اس معاملے پر ہونے والا اجلاس ملکی سیاسی منظرنامے میں اہمیت رکھتا ہے،جس کے نتائج صوبائی سیاست پر اثر انداز ہو سکتے ہیں۔

 

الیکشن کمیشن کی جانب سے واضح کیا گیا ہے کہ انتخابی عمل میں کسی بھی قسم کی دھمکی یا دھونس کے عمل کو برداشت نہیں کیا جائے گا، تمام امیدوار اور سرکاری ملازمین قانون کے دائرے میں رہ کر اپنا کام انجام دیں۔