نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق فائرنگ کا واقعہ راولپنڈی کے علاقے سیکٹھ روڈ پر تھانہ نیو ٹاؤن کی حدود میں پیش آیا جہاں نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے فائرنگ کی، فائرنگ کے نتیجے میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنما و یوسی چیئرمین زر خان سمیت دو افراد زخمی ہوئے۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ نامعلوم افراد کی فائرنگ سے زخمی ہونے والے دوسرے راہ گیر کو ہسپتال منتقل کردیا گیا جبکہ فائرنگ کے بعد نامعلوم موٹرسائیکل سوار فرار ہو گئے۔
یہ بھی پڑھیں: عمران خان سے ملاقات نہ کرانے کا معاملہ، پی ٹی آئی کا احتجاج پر غور
نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ابتدائی طبی امداد کے بعد پی ٹی آئی رہنما زر خان نے تھانہ نیو ٹاؤن میں اپنا بیان ریکارڈ کرادیا۔
پولیس کی جانب سے کہا گیا ہے کہ واقعہ ٹارگٹ کلنگ کی نوعیت کا معلوم ہوتا ہے، اس حوالے سے تحقیقات شروع کردی ہیں جلد ملزمان قانون کے کٹہرے میں ہوں گے، ملزمان کی گرفتاری کے لیے تمام دستیاب وسائل کو بروئے کار لایا جائے گا۔