عمران خان کی رہائی: پی ٹی آئی کا احتجاج کے مختلف آپشنز پر غور
پی ٹی آئی خیبر پختونخوا کی قیادت نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی کیلئے ایک بار پھر احتجاج کی تیاریاں شروع کی/ فائل فوٹو
November, 19 2025
پشاور: (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) خیبر پختونخوا کی قیادت نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی کیلئے ایک بار پھر احتجاج کی تیاریاں شروع کر دی۔
احتجاج کس طرز پر کیا جائے، مختلف آپریشنز پر غور شروع کر دیا، سڑکیں، انٹری پوائنٹس بند کئے جائیں یا پھر دوبارہ لانگ مارچ، قیادت نے مشاورت شروع کر دی، صوبے کے انٹری پوائنٹس بند کرنے پر بھی مشاورت ہو رہی ہے۔ پارٹی ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت کو اپنا پیغام پہنچانے کے لئے اس بار موثر اور سخت راستہ اپنایا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: عمران خان سے پارٹی رہنماؤں کی ملاقات کا معاملہ سپریم کورٹ پہنچ گیا
معاون خصوصی اطلاعات شفیع جان کے مطابق ہمارے پاس 4 سے 5 آپشن ہیں، اس بار تحریک کو وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی خود لیڈ کرینگے، اس بار ہار ہوگی یا پھر پار، احتجاج کا اعلان کب کرنا ہے یہ فیصلہ پار ٹی قیادت کرے گی۔
ضرور پڑھیں