اسلحہ و شراب برآمدگی کیس: علی امین کے وارنٹ گرفتاری جاری
عدالت نے اسلحہ و شراب برآمدگی کیس میں سابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے۔
فائل فوٹو
اسلام آباد: (سنو نیوز) عدالت نے اسلحہ و شراب برآمدگی کیس میں سابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے۔

اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں سابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کے خلاف شراب و اسلحہ برآمدگی کیس کی سماعت ہوئی، جوڈیشل مجسٹریٹ مبشر حسن چشتی نے کیس پر سماعت کی ،باربار طلبی کے باوجود علی امین گنڈا پور آج بھی عدالت میں پیش نہ ہوئے۔

بعدازاں عدالت نے رہنما تحریک انصاف علی امین گنڈا پور کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے، عدالت نے علی امین گنڈا پور کو گرفتار کرکے آئندہ سماعت پر پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

یہ بھی پڑھیں: وفاقی آئینی عدالت کے چیف جسٹس امین الدین کا پہلا بڑا فیصلہ

دریں اثناء عدالت نے سابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کے خلاف شراب اور اسلحہ برآمدگی کیس کی مزید سماعت 24 نومبر بروز پیر تک ملتوی کردی۔

واضح رہے کہ علی امین گنڈا پور کی مسلسل غیر حاضری کے باعث عدالت نے ملزم کے وارنٹ گرفتاری کئے ہیں، علی امین گنڈا پور کے خلاف تھانہ بارہ کہو میں مقدمہ درج ہے جس میں ان پر غیر قانونی اسلحہ رکھنے اور شراب کی برآمدگی کا الزام ہے۔