عیدالفطر پر بجلی بلا تعطل فراہم کرنے کا اعلان
Electricity Supply Lahore
فائل فوٹو
لاہور: (ویب ڈیسک) لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی نے عیدالفطر 2026 کے موقع پر بجلی کی بلا تعطل فراہمی کو یقینی بنانے کا اعلان کر دیا ہے۔

لیسکو کے مطابق عید کے دوران کسی قسم کی لوڈشیڈنگ نہیں کی جائے گی جبکہ ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے 24 گھنٹے کنٹرول روم قائم کر دیا گیا ہے اور خصوصی ڈیوٹی اسٹاف تعینات کر دیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق چیف انجینئرز اور آپریشنل ہیڈز سمیت اہم افسران عید کے تینوں دن ڈیوٹی پر موجود رہیں گے تاکہ بجلی کی ترسیل کا نظام بلا تعطل جاری رہے۔

ڈائریکٹر آپریشنز کو کنٹرول روم کی نگرانی کی ذمہ داری سونپی گئی ہے تاکہ کسی بھی خرابی کی صورت میں فوری کارروائی کی جا سکے۔

یہ بھی پڑھیں: پنجاب حکومت کا صوبہ بھر کے سیکنڈری اسکولز کو اپ گریڈ کرنے کا فیصلہ

لیسکو نے واضح کیا ہے کہ عید کے موقع پر صارفین کو زیادہ سے زیادہ سہولت فراہم کرنا اولین ترجیح ہے، کنٹرول روم کے ذریعے مسلسل نگرانی کی جائے گی اور بجلی کی بندش پر فوری ردعمل دیا جائے گا۔

خیال رہے کہ یہ اقدامات عید کے دوران لوڈشیڈنگ اور تکنیکی خرابیوں سے بچاؤ کے لیے کیے گئے ہیں۔

ضرور پڑھیں