سرکاری حج سکیم: واجبات ادائیگی کی آخری تاریخ 15 نومبر
حج واجبات کے بنیادی پیکیج کی دوسری قسط ساڑھے 6 لاکھ روپے جمع کرانے کی آخری تاریخ 15 نومبر بروز ہفتہ مقرر ہے
حج واجبات کے بنیادی پیکیج کی دوسری قسط ساڑھے 6 لاکھ روپے جمع کرانے کی آخری تاریخ 15 نومبر بروز ہفتہ ہے/ فائل فوٹو
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وزارت مذہبی امور نے سرکاری سکیم کے حج 2026ء کے درخواست گزاروں سے کہا ہے کہ حج واجبات کے بنیادی پیکیج کی دوسری قسط ساڑھے 6 لاکھ روپے جمع کرانے کی آخری تاریخ 15 نومبر بروز ہفتہ مقرر ہے۔

ترجمان وزارت مذہبی امور نے اپنے بیان میں کہا کہ اضافی سہولیات مثلا ڈبل بیڈ الگ کمرہ کے درخواست گزاروں کو دوسری قسط کے ساتھ 2 لاکھ فی کس اضافی ، 3 بیڈ والوں کواضافی 67 ہزار فی کس دینا ہونگے، 4 تا 6 افراد، فیملی روم یا شیئرنگ روم کیلئے اضافی اخراجات نہیں۔

یہ بھی پڑھیں: نادرا،شناختی کارڈ میں شادی شدہ حیثیت کی تبدیلی کی فیس اپ ڈیٹ

انہوں نے کہا کہ عازمین حج کو تاکید کی جاتی ہے کہ بینک میں دوسری قسط جمع کراتے وقت پیکیج کی تفصیلات اچھی طرح سمجھ لیں اور اس کے مطابق واجبات جمع کرائیں، اگر کسی درخواست گزار فیملی کو 2 بیڈ الگ کمرہ یا 3 بیڈ الگ کمرہ درکار ہے تو اس موقع سے فائدہ اٹھائیں اور بینک سے اپنا پیکیج تبدیل کرا کر اضافی رقم جمع کرا دیں۔

یاد رہے کہ بعد میں یا سعودی عرب پہنچ کر حج پیکیج کی تبدیلی ممکن نہیں ہوگی۔ درخواست گزار بینک سے پیکیج تبدیل کرا کر اضافی رقم جمع کرا دیں، بعد میں یا سعودی عرب پہنچ کر حج پیکیج میں تبدیلی ممکن نہیں ہوگی۔