نادرا: شناختی کارڈ میں شادی شدہ حیثیت کی تبدیلی کی فیس اپ ڈیٹ
NADRA
فائل فوٹو
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی نے تمام شادی شدہ شہریوں پر زور دیا ہے کہ وہ اپنی ازدواجی حیثیت کو نادرا کے ریکارڈ میں بروقت اپڈیٹ کروائیں۔

نادرا کی جانب سے جاری حالیہ پیغام میں بتایا گیا کہ کئی افراد نے اپنی شادیاں یونین کونسل میں رجسٹر تو کروالی ہیں لیکن ابھی تک نادرا کے ڈیٹا بیس میں اپنی ازدواجی حیثیت کو اپڈیٹ نہیں کروایا۔

اتھارٹی نے واضح کیا کہ ایسے تمام افراد کو چاہیے کہ وہ فوری طور پر نادرا سینٹرز کا رخ کریں تاکہ ان کا ریکارڈ درست اور تازہ ترین کیا جا سکے۔

یہ اپڈیٹ نادرا کی جانب سے شہریوں کے صحیح اور مکمل ڈیٹا کو برقرار رکھنے کی جاری کوششوں کا حصہ ہے۔

مزید یہ کہ نادرا نے شادی شدہ شہریوں کو اس حوالے سے آگاہ کرنے کے لیے ایکSMS سروس بھی متعارف کروائی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: میٹرو بس اور اورنج لائن ٹرین کے لیے نئے کرایوں کی تجویز
 Nadra Issues Fresh Alert For Married Citizens In Pakistan

شہری مزید معلومات یا رہنمائی کے لیے نادرا کی ہیلپ لائن 1777 ،051-111-786-100 پر رابطہ کر سکتے ہیں
یا نادرا کی آفیشل ویب سائٹ www.nadra.gov.pk پر جا سکتے ہیں۔

خیال رہے کہ نادرا پاکستان میں شناختی کارڈ پر ازدواجی حیثیت کی تبدیلی کے لیے 100 روپے وصول کرتا ہے، یہ تبدیلی غیر پرنٹ ایبل ترمیم (Unprintable Alteration) کے زمرے میں آتی ہے۔

درخواست دہندگان کو لازمی طور پر نکاح نامہ یا شادی کا سرٹیفکیٹ جیسی متعلقہ دستاویزات فراہم کرنی ہوں گی تاکہ ان کا ریکارڈ باقاعدہ طور پر اپڈیٹ کیا جا سکے۔