ہنگری کی جانب سے مکمل فنڈ ڈ اسکالرشپ کا اعلان
Stipendium Hungaricum
فائل فوٹو
(ویب ڈیسک): حکومت ہنگری نے2026-2027 کے لیے اسٹپینڈیم ہنگاریکم مکمل فنڈ شدہ اسکالرشپ کا اعلان کیا ہے۔

یہ پروگرام بیچلرز، ماسٹرز، ون ٹائر ماسٹرز، پی ایچ ڈی اور نان ڈگری اسٹڈیز کے لیے ہنگری کی اعلیٰ جامعات میں تعلیم حاصل کرنے کے مواقع فراہم کرتا ہے۔

اسٹپینڈیم ہنگاریکم اسکالرشپ2013 میں شروع کی گئی تھی اور ہنگری کے وزارت خارجہ و تجارت کے تحت ٹیمپس پبلک فاؤنڈیشن کے ذریعے منظم کی جاتی ہے۔

ہنگری کی30 سے زائد یونیورسٹیاں اس پروگرام میں شامل ہیں اور800 سے زیادہ انگلش میں پڑھائے جانے والے پروگرامز پیش کرتی ہیں جیسے کہ میڈیسن، انجینئرنگ، قانون، آئی ٹی، بزنس، آرٹس اور دیگر۔

طلبہ اپنی ترجیح کے لحاظ سے دو پروگرامز کے لیے درخواست دے سکتے ہیں، دستیاب اختیارات میں شامل ہیں:

  • فل ٹائم بیچلرز (4–2سال)
  • ماسٹرز (2 –1.5سال)
  • ون ٹائر ماسٹرز (6۔5سال، مثال کے طور پر میڈیسن، قانون)
  • ڈاکٹوریٹ پروگرامز (2+2 سال)
    نان ڈگری پروگرامز میں لینگویج کورسز، اسپیشلسٹ سرٹیفیکیٹس یا جزوی اسٹڈیز شامل ہیں۔

اسکالرشپ کے فوائد:

  • مکمل ٹیوشن فیس کی ادائیگی
  • ماہانہ وظیفہ
  • فری ڈورمیٹری یا ہاؤسنگ الاؤنس
  • جامع ہیلتھ انشورنس
  • پاکستان سے ہنگری آنے اور جانے کے لیے سفر کا ری ایمبرسمنٹ

اہلیت:

  • درخواست دہندگان پاکستان کے شہری ہوں
  • 31 اگست 2026 تک کم از کم 18 سال کے ہوں
  • مطلوبہ تعلیمی قابلیت رکھتے ہوں
  • انگلش زبان کی قابلیت IELTS, TOEFL یا مساوی
  • پاکستان کے مقررہ Sending Partner کے ذریعے درخواست دیں
  • ہنگری کے ساتھ ڈبل شہریت قابل قبول نہیں

یہ بھی پڑھیں: سپین میں پاکستانی طلبہ کیلئے مکمل فنڈڈ اسکالرشپ کا اعلان

درخواست دینے کا طریقہ:

  1. ہنگری پارٹنرز پیج پر اہلیت چیک کریں
  2. اسٹڈی فائنڈر ٹول کے ذریعے پروگرامز دیکھیں
  3. آن لائن رجسٹریشن اور درخواست مکمل کریں
  4. پاکستان کے Sending Partner کو مقامی آخری تاریخ سے پہلے جمع کرائیں
  5. ہنگری کی یونیورسٹیوں کی جانب سے نامزدگی اور انتخاب کا انتظار کریں
  6. 1 اگست 2026 تک میڈیکل سرٹیفیکیٹ اور فائنل دستاویزات جمع کروائیں

درخواستیں نومبر 2025 میں کھلیں گی اور15 جنوری 2026 کو بند ہوں گی۔ تعلیم ستمبر 2026 میں شروع ہوگی۔

اسٹپینڈیم ہنگاریکم اسکالرشپ مکمل مالی تعاون، بین الاقوامی تجربہ اور عالمی معیار کی یونیورسٹیوں میں تعلیم حاصل کرنے کا موقع فراہم کرتی ہے۔ یہ طلبہ کو عالمی کیریئر کے لیے تیار کرتی ہے اور یورپ بھر میں عملی اور تحقیقی مواقع تک رسائی دیتی ہے۔