یونیورسٹی کے مطابق یہ اسکالرشپس ان طلبہ کے لیے مخصوص ہیں جو عالمی سطح پر معیشت، اختراع (Innovation) اور پائیداری جیسے تحقیقی شعبوں میں اپنا کیرئیر بنانا چاہتے ہیں۔ پروگرام کے تحت منتخب امیدواروں کو سالانہ 23 ہزار 463 یورو وظیفہ، 90 فیصد ٹیوشن فیس میں رعایت،ہیلتھ انشورنس،ریسرچ ورک اسپیس،لیپ ٹاپ اور بین الاقوامی سفری الاؤنس فراہم کیا جائے گا۔ اسکالرشپ کی مدت چار سال تک ہوگی جو کارکردگی کی بنیاد پر ہر سال تجدید کی جا سکے گی۔
یہ بھی پڑھیں: چائنیز اسکالرشپ کونسل نے مکمل فنڈڈ اسکالرشپس کا اعلان کر دیا
یونیورسٹی انتظامیہ کے مطابق یہ اسکالرشپ ڈیجیٹل اکانومی، سرکلر اکانومی اینڈ انرجی، بینکنگ ریگولیشن، ہیومن اینیمل ریلیشنز اینڈ سوشل چینج میں دستیاب ہے۔ درخواست گزاروں کے لیے لازمی ہے کہ وہ بیچلرز اور ماسٹرز ڈگری رکھتے ہوں (کم از کم ECTS 300 کریڈٹس کے ساتھ) انگلش زبان میں C1 لیول کا سرٹیفیکیٹ پیش کریں۔
ہسپانوی زبان کی مہارت لازمی نہیں مگر اضافی ترجیح دی جائے گی۔ اس کے علاؤہ امیدواروں کو ایک جامع ریسرچ پرپوزل، دو ریفری لیٹرز اور تعلیمی اسناد جمع کرانا ہوگی۔ ترجمان کے مطابق یونیورسٹی میڈرڈ کے قلب میں واقع ہے اور تحقیق،اختراع اور عالمی تعاون کے امتزاج کے لیے مشہور ہے۔ اسکالرشپ کے تحت منتخب طالبہ کو ایسے تحقیقی منصوبوں میں شامل کیا جائے گا جن کے نتائج عالمی سطح پر اہمیت کے حامل ہوں گے۔
دلچسپی رکھنے والے امیدوار یونیورسٹی کے آفیشل پورٹل کے ذریعے آن لائن درخواست جمع کرا سکتے ہیں۔ انتظامیہ نے بتایا کہ درخواستوں کا جائزہ رولنگ بنیاد پر کیا جائے گا لہذا خواہشمند امیدوار جلد از جلد اپلائی کریں۔ درخواست کے لیے ویب سائٹ کے اس لنک https://www.comillas.edu/ پر کلک کریں۔