صوبے بھر میں ڈبل سواری پر پابندی عائد
double riding ban
فائل فوٹو
کوئٹہ: (ویب ڈیسک) بلوچستان حکومت نے صوبے بھر میں ڈبل سواری پر مکمل پابندی عائد کر دی ہے۔

 رپورٹس کے مطابق یہ اقدام دفعہ 144 کے تحت کیا گیا ہے جو30 نومبر تک نافذ العمل رہے گا۔ سرکاری نوٹیفکیشن کے مطابق خواتین اور بچوں کو اس پابندی سے استثنا حاصل ہے۔

 یہ پچھلے پانچ دنوں میں دوسرا نوٹیفکیشن ہے جس کے ذریعے دفعہ 144 کے تحت پابندیوں میں توسیع کی گئی ہے۔

صوبائی حکومت نے عوامی مقامات پر چہرہ ڈھانپنے، مفلر یا ماسک کے استعمال اور دھماکہ خیز مواد یا سلفیورک ایسڈ کی نقل و حمل پر بھی پابندی عائد کر دی ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ تازہ ہدایات5 نومبر کے نوٹیفکیشن میں ترمیم کے بعد جاری کی گئی ہیں۔

حکام کے مطابق یہ پابندیاں عوامی تحفظ اور امن و امان کو برقرار رکھنے کے لیے نافذ کی گئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: نادرا: شناختی کارڈ میں شادی شدہ حیثیت کی تبدیلی کی فیس اپ ڈیٹ

 اسی دوران، اسی نوعیت کے ایک اقدام میں پنجاب حکومت نے بھی صوبے بھر میں دفعہ 144 میں مزید سات دن کی توسیع کر دی ہے جس کے تحت احتجاج، ریلیوں، دھرنوں اور عوامی اجتماعات پر15 نومبر تک پابندی برقرار رہے گی۔

پنجاب ہوم ڈیپارٹمنٹ کے مطابق یہ فیصلہ ممکنہ بدامنی کو روکنے اور شہریوں کے تحفظ کے لیے کیا گیا ہے۔ تاہم، پابندیاں شادیوں، جنازوں، سرکاری فرائض اور عدالتی کارروائیوں پر لاگو نہیں ہوں گی۔